ہم وزیر برائے محکمہ خزانہ کی تو جہ ایک اہم مسئلے کی طر ف مبذول کر ا نا چا ہتے ہیں وہ یہ کہ محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے بجٹ17-2016 کے دوران سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اٖضافہ کیا لیکن ساتھ ہی ساتھ مختلف محکمہ جات کی طرف سے اپنے ملازمین کو دیئے جانے والے سپیشل الاونس کو منجمد کردیا گیا ہے جیسا کہ عدلیہ کے لئے عدلیہ الاونس ، صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کالیجس لیٹو الاونس اور سول سیکرٹریٹ ملازمین کا سپیشل الاونس وغیرہ شامل ہیں۔ جناب عالی ہائی کورٹ کے ملازمین کا عدلیہ الاونس بحال ہوگیا ہے ۔لیکن صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کا لیجس لیٹو الاونس اور سول سیکرٹریٹ ملازمین کا سپیشل الاونس تاحال منجمد ہے لہذا محکمہ خزانہ کو ہدایت کی جائے کہ ان الاونسز کو موجودہ تنخواہ پر بحال