Drawing attention towards low compensation amount to mine labours in Balochistan
CAN #
485
CAN Motion Date
Status
Statement Made On
CAN Movers
Related Department
CAN Document
CAN Contents
میں وزیر برائے محکمہ بین الصوبائی رابطہ کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کراناچاہتا ہوں وہ یہ کہ بلوچستان میں ملاکنڈ ڈویژن کے مزدور/محنت کش کوئلے کی کانوں میں انتہائی مشکل کام کرکے رزق حلال کماتے ہیں۔ اور ہرسال تقریباً درجنوں لوگ لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ حکومت بلوچستان کے محکمہ محنت وافرادی قوت اور معدنیات اور مرکزی محکمہ لیبر بہت ہی کم معاوضہ بعد از مرگ (Death Compensation)کی منظوری دیتی ہے لیکن بد قسمتی سے یہ رقم کئی سالوں تک ادانہیں کی جاتی۔ لہذا صوبائی حکومت کی بین الصوبائی رابطہ کمیٹی حکومت بلوچستان اور مرکزی حکومت سے اس ضمن میں فوری اقدامات اُٹھانے کے لئےاقدامات کرے تاکہ معاوضے کی رقم متاثرہ خاندانوں کو بروقت مل سکے۔