To fill the vacant 869 posts in Dir payan
میں اس معزز ایوان کی توجہ ایک اہم مسئلہ کی طرف مبذول کرانا چاہتاہوں وہ یہ کہ روزنامہ آج مورخہ 12جولائی2013 میں شائع ہونے والے ایک خبر کی مطابق محکمہ تعلیم کی عدم توجہ کی وجہ سے محکمہ تعلیم ضلع دیر پائین میں 869 آسامیاں عرصہ درارز سے خالی پڑی ہیں جس کی وجہ سے تعلیم کے اہداف پورے نہیں ہو رہے ہیں۔ مذکورہ خالی آسامیوں میں زیادہ تر ہیڈ ماسٹرز ، پرنسپلز، ایس ای ٹی جنرل، ایس ای ٹی سائنس، ڈی پی ای، انفارمیشن ٹیکنالوجی، عربی، سی ٹی شامل ہیں، جوتعلیم میں ریڑ کی ہڈی کی حثییت رکھتی ہے(اخباری تراشہ منسلک ہے)۔ صوبائی حکومت کی طرف سے سالانہ بجٹ میں سکولوں کی مانیٹرنگ کےلئے 500 مانیٹرنگ افسران کی آسامیاں پیدا کرنا اور عرصہ دراز سے سکولوں میں اہم خالی آسامیوں پر تعیناتی نہ کرنا تعلیم کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔چونکہ ضلع دیر پائین میں عرصہ دس سالوں س مندرجہ بالا اسامیوں پرلوکل بندے نہ ہونے کی وجہ سے سکولوں اور خاص کر طالبات کے سکولزسی ٹی اساتذہ کے زیر نگرانی چل رہے ہیں تو اس کی کس طرح مانیٹرنگ کی جائے گی۔ لہذا مذکورہ نوٹس کو قائمہ کمیٹی ےکے حوالہ کیا جائے تاکہ اس مسئلہ کی مزید چھان بین کی جاسکی۔