میں آپ کی تو جہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کرواناچاہتاہوں وہ یہ کہ گزشتہ دو تین مہینوں میں مردان ترقیاتی ادارے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو بار بار تبدیل کیا گیا۔ اس ضمن میں کسی بھی سطح پر عوامی نمائندوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ اس کے علاوہ مذکورہ صورتحال کی وجہ سے ترقیاتی کام ٹھپ پڑے ہیں عوامی مسائل جوں کے تُوں پڑے ہیں صورتحال روزبروز ابتر ہوتی جا رہی ہے۔