میں اس معزز ایوان کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کروانا چاہتاہوں وہ یہ کہ پبلک سروس کمیشن کی کارکردگی آئے دن خراب سے خرابتر ہوتی جا رہی ہے آج کل کے کمپیوٹرائز دور میں بھی پبلک سروس کمیشن مختلف پوسٹوں پر سال بھر میں بھی تعیناتی نہیں کر سکتا اور یوں ہی آسامیاں خالی پڑی رہتی ہیں جس سے سرکاری اُمور بالعموم اور عوامی اُمور بالخصوص متاثر ہو رہے ہیں نیز پبلک سروس کمیشن پر سالانہ کروڑوں روپے کا خرچہ بھی ہو رہا ہے اس کے برعکس NTS جو ایک غیر مستند پرائیویٹ ادارہ ہے وہ اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے۔ لہٰذا پبلک سروس کمیشن کی دور حاضر کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اس میں اصلاحات کی جائیں تا کہ اس ادارے پر اٹھنے والے اخراجات کا بہتر مصرف ہو سکےنیز NTS کے اخراجات سے بھی بچا جاسکے۔