Increase in monthly rents by the Auqaf
ہم وزیر برائے محکمہ اوقاف حج و مذہبی اُمورکی تو جہ ایک اہم مسئلے کی طر ف مبذول کر ا نا چا ہتے ہیں وہ یہ کہ محکمہ اوقاف نے بغیر کسی مشاورت اور بغیر کسی پیشگی نوٹس کے دوکانات کے کرایہ میں اضافہ کردیا ہے ۔ کرایہ میں 40% فیصداضافہ سپریم کورٹ کے احکامات کے خلاف ہے ۔ جوکہ کسی صورت قابل قبول نہیں البتہ 10% فیصد سالانہ یا 25% فیصد تین سال کے لئے قابل قبول ہوسکتا ہے ۔کرایہ دار کی فوتگی پردوکان کی منتقلی متوفی کے ورثاء کے نام کئےجانی ضروری ہے ۔ جیسا کہ ورثاء متوفی کا اولین حق ہے اور منتقلی فیس مناسب کی جائے۔ کرایہ کی مد میں15% فیصدسرچارج ختم کیا جائے ۔اور کرایہ کی مد میں جو کہ ایڈوانس کرایہ لیا جاتا ہے اس پر 15% فیصد سرچارج ختم کیا جائے۔کرایہ دارایک غریب طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور اتنی آمدنی نہیں ہے کہ وہ محکمہ اوقاف کی تمام شرائط کو قبول کریں۔