میں وزیر برائے محکمہ امداد بحالی وآباد کاری کی تو جہ ایک اہم مسئلے کی طر ف مبذول کر ا نا چا تا ہوں وہ یہ کہ 8 اکتوبر 2005 کو جو دنیا کا بد ترین اور تباہ کن زلزلہ آیاتھا۔ جس میں تحصیل بالا کوٹ کے ہزاروں لوگ لقمہ اجل بن گئے تھے حکومت نے بالاکوٹ کے عوام سے بکریال کے مقام پر نیوبالا کوٹ سٹی کے نام سے شہر آباد کرنے کا وعدہ کیا تھا جو آج تک بدقسمتی سے تعمیر نہیں ہوسکا اور نہ اس پر پچھلے چار سالوں سے کوئی کام ہو ا ہے۔جس کی وجہ سے بالا کوٹ کے زلزلہ متاثرین (Shelter) میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔