Routine traffic jam in PK-79
Question #:
3821
Motion Date:
Status:
Replied
Movers:
Related Department:
Question Document:
Question Contents
کیا وزیر برائے مواصلات و تعمیرات ارشاد فرمائیں گے کہ
(الف) آیا یہ درست ہے کہ بونیر حلقہ پی کے 79میں پیربابا روڈ پر غازی خانے اور سلطانوس کے مقام پر کازویز بارش کے پانی کی کثرت کی صورت میں اکثرو بیشتر ٹریفک بلاک کی وجہ سے عام لوگوں کی زندگی مفلوج ہوجاتی ہے۔
(ب)آیا یہ بھی درست ہے کہ اہم شاہراہوں کو ہر قسم ٹریفک کے لئے کھولے رکھنا اور سڑکوں کو اس قابل بنانا محکمہ کی ذمہ داری ہے ؟
(ج) اگر(الف)و(ب) کے جوابات اثبات مٰیں ہوں تو ۔ مذکورہ ہردو مقامات پر کازوے کو چھوٹے پُلوں میں تبدیل کرنے کے لئے محکمہ کتنی رقم منظورکرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔نیز کب اس پر کام کا آغاز ہوگا ۔