Halted upgradation of employees
میں جناب وزیر برائے محکمہ خزانہ کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں۔وہ یہ کہ بجٹ 2016۔2015 کی تقریر کےدوران جناب مظفر سید صاحب نے دیگر صوبائی سول ملازمین کی اپگریڈیشن کا اعلان کیا تو اس کےساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا گیا کہ سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل کی جارہی ہے جو چھ ماہ کے اندر اندر گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہ کے بارے میں سفارشات پیش کرے گی۔ لیکن افسوس سے کہنا پڑتاہے کہ تمام کیڈر اور سکیل کے ملازمین کی پوسٹیں اپگریڈ کی گئیں ہیں لیکن چھ ماہ کے بجائے ایک سال گزر چکا ہے بلکہ کچھ دنوں کے بعد اگلے سال کا بجٹ پیش کیا جائےگا۔ لیکن تاحال مذکورہ کمیٹی نے کسی قسم کی سفارشات پیش نہیں کیں۔ اور نہ ہی گورنمنٹ نے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے ملازمین کےلئے مراعات کا اعلان کیاہے جس کیوجہ سے ان ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے۔