Against PDA Director
ہمارے علاقے رنگ روڈ پشاور پر PDA کی طرف سے ہماری قوم (خلیل مومند) کی ذاتی جائیداد پر PDA پشاور نے آپریشن شروع کیا تھا جس پر ہم خود اور ہماری قوم رہائش پزیر ہے بغیر کوئی معاوضے کے آپریشن شروع کیا تھا۔ جس پر علاقے کے عمائدین نے ہم سے رابطہ کیا اس وقت میں خود عمائدین کے پاس پہنچ گیا اور دس پندر بزرگ عمائدین کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل PDA کے آفس پہنچ گیا ڈائریکٹر جنرل صاحب خود موجود نہیں تھے میں نے عمائدین کو کانفرنس روم میں بیٹھایا اور مذکورہ سٹاف سے کہا کہ عمائدین کو پانی پلایا جائے انہیں پانی تک نہیں پلایا گیا اس دوران ڈائریکٹر PDA سہیل فیروز آئے اور انہیں پوری بات تفصیل سے سمجھائی لیکن انہوں نے غیر مہذب اور جاہلانہ رویہ اختیار کر کے میرے اور میرے علاقے کے بزرگ عمائدین کی بے عزتی کی جس میں تمام علاقائی مشران اور دیگرپارٹیوں کے سربراہان اور امیدوران موجود تھے جس سے نہ صرف میرا بلکہ پورے ایوان کا استحقاق مجروح ہواہے۔ لہذا اسکو استحقاق کمیٹی کےسپرد کر ے مذکورہ آفسر کے خلاف تادیبی کارروائی کرکے انکو ضلع بدر کیا جائے۔