Transfer of 1600K land owned by UET Peshawar to Private Person without any open tender and legal formalities.
CAN #
185
CAN Motion Date
CAN Movers
Related Department
CAN Document
CAN Contents
میں وزیر برائے محکمہ اعلی ٰ تعلیم کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں وہ یہ کہ میرے حلقے میں تقریباً1600 کنال زرعی اراضی جواس وقت انجیئنرنگ یونیورسٹی پشاور کی نگرانی میں ہے ۔کچھ دن پہلے اس زمین کو بغیرکسی اوپن ٹینڈراورقانونی تقاضے پورے کئےبغیر ایک پرائیوٹ شخص کو لیز پر دیا گیا ہے ۔ حالانکہ اس زمین کے متعلق عدالتی حکمنامہ بھی موجودہے ۔کچھ دن پہلےقبضہ لینے کے لئے چند لوگ پہنچے ،جن کے ساتھ حیران کن طور پر اینٹی کرپشن کا پورا عملہ بھی موجود تھا ۔متعلقہ DSPصاحب کویہ بات رپورٹ ہوگئی تو وہ موقع پر پہنچ گئے لیکن اگلےروزDSP کو وجہ بتائے بغیر وہاں سے ٹرانسفر کردیا گیا۔