To regularize the doctors and faculty members of Timergara Medical College.

Resolution #
138
Motion Date
Type
Provincial
Status
Passed Unanimously
Resolution Signatories
Related Department
Resolution Document
Resolution Contents

چونکہ تیمرگرہ میڈیکل کالج ایک اہم ادارہ ہے جو خیبر پختونخوا کے ایک پسماندہ علاقے میں طبی تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ چونکہ کالج پہلے ہی فیکلٹی کی کمی کا سامنا کر رہا ہے اور اس وقت تقریباً 40 فیصد تدریسی عملہ ایڈ ہاک بنیادوں پر خدمات انجام دے رہا ہے چونکہ ان ایڈہاک فیکلٹی ممبران کی مدت 31 مارچ 2025 کو ختم ہو رہی ہے، جو کالج کے تعلیمی اور تدریسی عمل کے تسلسل کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے؛ چونکہ تیمرگرہ ایک دشوار گزار علاقہ ہے جہاں نئے فیکلٹی ممبران کی بھرتی مشکل ہے، اور موجودہ ایڈہاک فیکلٹی نے اپنے مستقل روزگار کو خطرے میں ڈال کر اس کالج کو فعال رکھنے کے لیے اپنی خدمات فراہم کی ہیں چونکہ ملازمت کے عدم تحفظ کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار پروفیسرز اس ادارے میں شمولیت یا اپنی خدمات جاری رکھنے سے ہچکچاتے ہیں، جو فیکلٹی کی قلت کو مزید سنگین بنا سکتا ہے۔

     لہذایہ ایوان صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتا ہے کہ تیمرگرہ میڈیکل کالج کے موجودہ ایڈ ہاک فیکلٹی ممبران اور کنٹریکٹ ڈاکٹرز جن کا کنٹریکٹ ختم ہو چکا ہے کی مستقلی کے لئے ضروری اقدامات کرے تاکہ معیاری طبی تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے اور تدریسی عمل میں کسی بھی قسم کے تعطل سے بچایا جا سکے۔