Regarding condemnation of objectionable portraits and inappropriate slogans in women’s day rallies
آج اس ایوان میں نہایت اہم مسئلےپر مذمتی قرارداد پیش کرنے کی اجازت چاہتی ہوں جیسا کہ ملک خدادادکی بنیادیں ایک نظریہ پر قائم ہیں اور نظریہ لا الہ الاللہ کا ہے یعنی اس سر زمین پر الله کا نظام ہو گا ۔ مگر اب اس نظرئے اورنظام کو خطرہ لاحق ہونے لگاہے اور کچھ پو شیدہ اور درپردہ قوتیں ہمارے خاندانی نظام اور سماجی روایات کو پاش پاش کرنے کے لئے اپنی کوششیں تیز کر چکی ہیں ۔جس کا عملی ٕمظاہرہWomen day (8مارچ2019)کومحتلف بڑے شہروں میں ہو چکا ہے ۔سول سوسائٹی کے نام پر جو عورتیں جن نعروں جن پلے کارڈ ز کے ساتھ اور جن بے ہودہ مطالبات کے ساتھ سڑکوں پر وارد ہوئیں ، جن سب کچھ انتہائی ہوشربا اور انتہائی خطرہ کی علامت ہے اور اس سے بڑھ کر خطرناک بات ہمارے میڈیا کا ان سے مل جانا ہے اس انتہائی بے شرمی اور غیرشرعی مطالبات کے مظاہروں پر حکومت کی چھپ اور میڈیا کی خاموشی انتہائی غیرذمہ داری اور مجرمانہ طرزعمل کا مظاہرہ ہے
جناب سپیکر صاحب میں اس صوبائی حکومت سے مطالبہ کر تی ہوں کہ وہ وفاقی حکومت سے سفارش کرے کہ حکومت ان درپردہ قوتوں کو سامنے لا کر ان سازشوں کا قلع قمع کر ے اور آئندہ کے لئے لائحہ عمل طے کرے تاکہ آئندہ کوئی اسلام دشمن ملک اور نظرئے کی بنیادیں کھوکھلا کرنے کی جراٴت نہ کر سکے ۔