Poor management and absence of medical staff in Govt Type D Hospital Badh ber Peshawar
میں وزیر برائے محکمہ صحت کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کراناچاہتاہوں وہ یہ کہ بروز ہفتہ 30 مارچ2019 بوقت 12 بجے عوام کی شکایت پر میں نے گورنمنٹ ڈی ٹائپ ہسپتال بڈبیر کا اچانک دورہ کیا معلوم ہواکہ تمام ڈاکٹر صاحبان غیر حاضرتھے۔اور پیرامیڈیکل سٹاف بھی موجود نہ پایا ۔ صرف چند کلاس فور موجود تھےپوچھنے پر معلوم ہوا کہ یہاں کا میڈیکل سپرٹنڈنٹ دوماہ پہلے ٹرانسفر ہوچکاہےاور اس کی جگہ پر ڈاکٹر عبدالرحمان پی بی ایس 17 بطور انچارج کام کررہاہےمزید یہ کہ ڈی ایم ایس بی پی ایس 18 سی ایم او بی پی ایس 18 سینئر ڈاکٹروں کی اسامیاں بھی عرصہ دراز سے خالی پڑی ہیں اسطرح دیگر سٹاف کی اسامیاں بھی خالی ہیں۔اور بعض ملازمین یہاں سے Detail پر DHO یا دوسرے جگہوں پر کام کررہے ہیں۔ لیکن تنخواہ یہاں سے لیتے ہیں ۔ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ اس ہسپتال کو 2008 میں ڈی ٹائپ کا درجہ دیا چاچکاہے اور اسکی تعمیر پر 880-279 ملین رقم خرچ کی گئی ہے لیکن سٹاف نہ ہونے یاعدم دلچسپی کیوجہ سے مریضوں کا علاج نہیں ہوتا جسکی وجہ سےیہاں کے عوام اور بالخصوص بیماران کو کافی تکلیف اور پریشانی کا سامناہے لہذا وزیر صاحب وضاحت کریں کہ اس کے متعلق کب تک ایکشن لینگے اور اس کی بہتری کے لئے کیا اقدامات اٹھاینگے۔