Inquiry about TEVTA Funds
کیا وزیر صنعت و حرفت ارشاد فرمائیں گے کہ
(ا) آیا یہ درست ہے کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن وکیشنل ٹرئینگ اتھارٹی ایکٹ 2015 کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا (ٹیوٹا ) کے چیئرپرسن ہیں ؟
(ب) آیا یہ بھی درست ہے کہ (ٹیوٹا) کے گیارہ اداروں کو پاکستان ائیر فورس کو ایک معاہدے کے تحت دیا گیا ہے ؟
(ج) آیا یہ بھی درست ہے کہ پاکستان ائیر فورس (PAF) کے ساتھ (ٹیوٹا ) کے کچھ اور معاہدے بھی ہوئے ہیں جس کے تحت اب تک(112.7 million ) روپے ٹیوٹا کے فنڈ سے PAF کو دیئے جا چکے ہیں اور (1437.1 million ) روپے مذید دینے ہیں ؟
(د) آیا یہ بھی درست ہے کہ منیجنگ ڈائریکٹر ٹیوٹا نے سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری قانون سے مندرجہ بالا فنڈ PAF کو دینے کے حوالے سے قانونی مشاورت مانگی تھی جس میں محکمہ قانون نے جواباًمنیجنگ ڈائریکٹر ٹیوٹا کو اگاہ کیا تھا کہ PAF کے ساتھ تمام معاہدے اور فنڈز کی ترسیل غیر قانونی ہے ؟
(ہ) اگر (ا)تا (د) کے جوابات اثبات میں ہو ں تو حکومت نے اس غیر قانونی کام کو روکنے کیلئے کیا اقدامات کئے ہیں مکمل تفصیل فراہم کی جائے