Drawing attention towards frequent police raids in the suburbs of Peshawar
ہم وزیر برائے محکمہ داخلہ کی توجہ ایک اہم مسلے کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں وہ یہ کہ کافی عرصے سے آپریشن کی آڑ میں رات کے وقت متعلقہ تھانوں کی پولیس علاقے کے مختلف مضافات یعنی سلیمان خیل ،ماشو خیل، مریم زئی، میرہ سوڑیز ئی پایان اور ارمڑ بالا میں چھاپے مارہے ہیں ۔ جوکہ بلاجواز اور غیر قانونی ہیں جسکی وجہ سے چادر و چاردیواری کی پامالی ہورہی ہے اور قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کئے جارہے ہیں ۔ ان تمام چھاپوں میں اب تک کوئی دشت گرد، مفرور یا شرپسند عناصر گرفتار نہیں ہوئے ہیں لیکن پرُآمن لوگوں کی بے عزتیا ں ہورہی ہیں اور گھروں میں اپنی حفا ظت کیلئےاسلحہ مثلاً پستول، بندوق اور کلاشنکوف قبضے میں لے لیتے ہیں جسکے بار ے میں ایف آئی آر وغیرہ درج نہیں کرتے اور برآمد ہونے والا اسلحہ پولیس کے افراد اپنے نام پر تقسیم کرتے ہیں بعض چھاپوں میں پولیس لوگوں سے زیورات رقم بھی لے جاتے ہیں جوکہ سراسر غیر قانونی ہے لہذا حکومت ٹھوس اقدامات اٹھا کر عوام کی دادرسی کی جائے۔