To expedite the developmental projects in PK-107
میں وزیر برائے محکمہ امداد بحالی وآبادکاری کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں وہ یہ کہ میرے حلقہ پی کے 107 ایک سوپچاس (150)کلومیٹر طویل وعریض باڑہ اور وادی تیراہ دو تحصیلوں پر مشتمل ہے میرا حلقہ بھی شمالی اور جنوبی وزیرستان کی طرح دہشت گردی کی وجہ سے بہت زیادہ متاثرہواہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں باڑہ کی عوام نے بے پناہ جانی و مالی قربانیاں دی ہیں۔ سرکاری املاک کا پورا انفراسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے ۔ اچانک انخلاء کی وجہ سے لوگوں کے گھربار کے علاوہ پرائیویٹ کاروبار جس میں تاجر برادری ، انڈسٹریز، زراعت، مال مویشی سے وابستہ لوگوں کے مکمل اثاثہ جات تباہ ہوچکے ہیں۔ سالانہ ترقیاتی فنڈز اور ADP کے زریعے ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔ جو بالکل ناکافی ہے بلکہ ضرورت بہت زیادہ ہے لہذا صوبائی حکومت شمالی وزیرستان ، تورغر کالا ڈاکہ کی طرز پر باڑہ کیلئے بھی سپیشل امدادی پیکچ کی منظوری دے۔ تاکہ انفرادی انفراسٹرکچر کی بحالی کے ساتھ ساتھ باڑہ کی عوام ایک بار پھر اپنے پاؤں پر کھڑی ہوسکے۔