To include cadet law officers in the promotion list
میں وزیر برائے محکمہ داخلہ کی توجہ ایک اہم مسلے کی طرف مبذول کرانا چاہتی ہوں وہ یہ کہ محکمہ پولیس کے کیڈٹ لاانسٹرکٹر آفیسرزمحکمہ پولیس کے زیر تربیت آفیسرز کی ذہن سازی اور تربیت میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ محکمہ پولیس کے سٹنڈنگ آرڈر نمبر 11 سال 1987 اور صوبائی اسمبلی سے منظور شدہ ایکٹ نمبر سال04-2005 میں کیڈٹ لا ءآفیسرزایکٹ کے تحت کیڈٹ لاانسٹرکٹر آفیسرز کو تحفوظ فراہم کیا گیاتھا جو ابھی تک رائج ہے باوجوداسکے سپریم آف پاکستان کے آوٹ آف ٹرن پروموشن حاصل کرنے والے پولیس آفسرز کے بارے میں فیصلے کو بے بنیاد بنا کراور اس فیصلے کی غلط تشریح کرکے ان آفیسرز کی سروس اور پروموشن کو متنازعہ بنایا جاتا رہاہے حالانکہ اس فیصلے کا اطلاق کسی بھی طرح ان آفیسرز پر نہیں ہوتا کیونکہ ان کو مذکورہ ایکٹ کا تحت تحفظ حاصل ہے لہذا میں معزز ایوان کے سامنے جملہ کیڈٹ لا ء افیسرز کی درد مندانہ اپیل پیش کرتی ہوں کہ محکمہ پولیس کے مورال کو قائم رکھنے کی خاطر انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے منظور شدہ ایکٹ نمبر5 سال 2005 کے قانون پر عمل درآمد کرنے کا حکم صادر فرماتے ہوئے کیڈٹ لاء انسٹرکٹر آفیسرز کو آوٹ آف ٹرن پروموشن کی فہرست سے نکالنے کا حکم صادر فرمایاجائے اور محکمہانہ طورپر مذکورہ ایکٹ کو بھی تحفظ فراہم کیا جائے جوکہ پولیس ٹریننگ کے لئے انتہائی اہم اور موزوں قانون ہے۔