Not to summon the local Govt. session without the the female members

Resolution #
1353
Motion Date
Type
Provincial
Status
Passed Unanimously
Resolution Signatories
Resolution Document
Resolution Contents

بلدیاتی نظام کے بغیر جمہوریت مضبوط بنیادوں پر استوار نہیں ہو سکتی  اس لئے اسے جمہوریت کی بنیادی اکائی مانا جاتا ہے ۔کسی بھی جمہوریت ملک میں بلدیاتی اداروںکی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اختیار ات کی نچلی سطح پر منتقلی اور عوام کو بنیادی سہولیا ت کی فراہمی میں لوکل گورنمنٹ سسٹم کلیدی کردار ادا کرتا ہے ۔اب چونکہ صوبہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں ۔لہذا بلدیاتی اداروں کے اس نئے ڈھانچے کی کامیابی کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کی مناسب نمائندگی ناگزیر ہے ۔

لہذا صوبائی اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ بلدیاتی نظام کے تحت بننے والے ولیج ،نیبر ہڈ اور تحصیل کو نسلز کے اجلاسوں میں خواتین ممبران کی موجودگی کو لازمی قراردیا جائے اور خاتون ممبر کی حاضری کے بغیر کسی بھی کونسل کا اجلاس منعقد نہ کیا جائے۔