پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوری نظام پر یقین رکھا جاتا ہے کسی بھی ملک میں جمہوری نظام مضبوط کرنے کے لئے تعلیم یا فتہ طبقے کو سیاسی شعور دینا بنیادی ضرورت ہے ملک کے موجودہ حالات کےمطابق غیر جمہوری قوتیں جمہوری قوتوں پرحاوی ہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ نوجوان طبقے کی سیاست سے دوری ،سیاست سے ناخبر اور عدم دلچسپی ہے ۔تعلیمی اداروں میں طلبا ء کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔جنرل ضیا ءالحق کے مارشل لاءمیں طلباء یونین پر پابندی لگائی گئی تھی ۔اور آج کے دن تک طلبا ء یونین پر پابندی ہے ۔ ایک جمہوری ملک کے جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کے لئے طلباء یونین کی بحالی وقت کی اشد ضرورت ہے۔
لہذا یہ معزز ایوان صوبائی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کرے کہ طلباء یو نین کو جلد ازجلد بحال کرے تا کہ ملک میں جمہوری نظام مضبوط کرنے کے لئے حقیقی لیڈر شپ سامنے آکر کردار ادا کرے۔