میں آپ کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں وہ یہ کہ محکمہ عُشرو زکوٰة کی وساطت سے بہت سے نادار اور مفلس لوگ مستفید ہورہےہیں پچھلی حکومت کے دوران کئی غیر مستحق افراد مستحقین کے لسٹ میں شامل کئے گئے ہیں جو مستحقین زکوٰة کی حق تلفی ہے محکمہ زکوٰة نئے سرے سے ہریونین کونسل میں سروے کرکے مستحقین کی لسٹ میں مستحق افراد کو شامل کرےتاکہ شفاف اندراج سے مستحقین کی مالی مدد ممکن ہوسکے۔