کی توجہ ایک اہم اور فوری نوعیت کے مسئلے کی جانب مبذول کرانا چاہتاہوںوہ یہ کہ میرے حلقہ نیابت PK94میں تمام سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہہ ہے ۔خصوصاََ چکدرہ ٹو تیمرگرہ روڈ کی حالت بہت خراب ہے مین سڑک ہونے کیوجہ سے روڈ پر ٹریفک بہت زیادہ ہے جسکی وجہ سے ہر وقت ٹریفک جام رہتی ہے ۔ مسافروں اور مقامی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے یہ ایک انتہائی توجہ طلب مسئلہ ہے ۔