میں اس معزز ایوان کی توجہ ایک اہم مسئلہ کی طرف مبذول کرانا چاہتاہوں وہ یہ کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں محکمہ فارسٹ کے مختلف ریجن اور سرکلرز ہیں اور فارسٹرز کی ترقی اپنے اپنے ریجن ڈی پی سی کے ذریعہ ہوتی ہیں ۔ ملاکنڈ ریجن اور فاٹا ریجن میں 2009 سے تاحال 6،6بار مندرجہ ذیل تاریخوں میں ترقی دی گئی ہے 31/03/12, 10/03/11, 24-05-13, 28/12/12,16/08/12, 23/01/10جس میں 1988،1985میں بھرتی شدہ فارسٹرز ترقی پاچکے ہیں اور ہزارہ ریجن میں2009 سے تاحال کوئی ڈی پی سی نہیں ہوئی ۔اور ماہ ستمبر میں مورخہ 24/09 , 16/09 , 12/09اور30/09 کوڈی پی سی میٹنگ بلاکر پھر ملتوی کردی گئی ہے جس سے ہزارہ ریجن کے تمام فارسٹرز ملازمین میں انتہائی تشویش پائی جاتی ہے اور یہ نانصافی بھی ہے کہ اس صوبے میں بعد میں بھرتی ہوکر رینجرزاور ایس ڈی ایف او کی پوسٹ پر تعینات ہوچکے ہیں اور ہزارہ سے تعلق رکھنے والے 34,35سال سے فارسٹر کی پوسٹ پر ترقی کیلئے منتظر ہیں اور ترقی کی راہ دیکھ رہے ہیں ۔