To issue the notification of Assistant Private secretary as Grade 16

CAN #
125
CAN Motion Date
Status
Statement Made On
CAN Movers
Related Department
CAN Document
CAN Contents

میں اس معزز ایوان کی توجہ ایک اہم مسئلہ کی طرف مبذول کرانا چاہتی ہوں وہ یہ کہ سینئر سکیل سٹینوگرافر ز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطالبہ پر اسٹبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد کی سفارش پر وفاقی خزانہ ڈویژن نے مورخہ 28فروری2013کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے سینئر سکیل سٹینوگرافر گریڈ 16کے نام کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ پرایئویٹ سیکرٹری گریڈ 16 رکھ دیا ہے جس کے تحت تمام وفاقی محکمہ جات میں بطور سینئر سکیل سٹینوگرافر گریڈ16میں کام کرنے والے ملازمین کے Nomenclatureکو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرکے تبدیل کردیاگیا ہے ۔اور مذکورہ نوٹیفکیشن کے تحت ان ملازمین کیلئے باقاعدہ سروس سٹرکچر بنانے کی اُمید پیدا ہوگئی ہےلیکن نہایت افسوس کا مقام ہے کہ گزشتہ تین چار مہینوں سے صوبائی محکمہ خزانہ اور محکمہ عملہ (Establishment)صرف سول سیکرٹریٹ میں ان پوسٹوں پر کام کرنے والے ملازمین کی خاطر صوبے کے دوسرے محکمہ جات جس میں منسلکہ محکمہ جات ،کمشنرز آفسز، ڈپٹی کمشنر افسز، ڈائریکٹریٹ ،یونیورسٹیز  ،پشاور ہائی کورٹ ،ایڈوکیٹ جنرل آفس اور بشمول صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں اسی پوسٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو نظر انداز کرکے ان کو باوقار نام دینے میں محکمہ خزانہ اور محکمہ اسٹیبلشمنٹ لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں جس کی وجہ سے ان اداروں میں کام کرنے والے ملازمین میں احساس محرومی پیداہوگئی ہے چونکہ سول سیکرٹریٹ میں ترقی اور بھرتی کیلئے باقاعدہ سروس سٹرکچر موجود ہے لیکن اس کے برعکس مندرجہ بالااداروں میں کام کرنے والے ملازمین کے لئے باقاعدہ سروس سٹرکچر نہیں ہے ۔لہٰذا صوبائی حکومت اس سلسلے میں محکمہ خزانہ اور محکمہ اسٹیبلشمنٹ کو باقاعدہ سخت احکامات جاری کرے کے سروس رولز میں ضروری ترمیم کر کے سینئرسکیل سٹینوگرافر گریڈ 16 کے نام کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری گریڈ 16 کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے تاکہ ملازمین میں اس احساس محرومی کا خاتمہ ہوسکے