میں آپ کی تو جہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کروانا چاہتی ہوں وہ یہ کہ کوہاٹ کی 10 فیصد گیس رائیلٹی جو کہ سالانہ تقریباً 60سے 70 کروڑ روپے بنتی ہے ۔ حکومتی اراکین نے آپس میں تقسیم کر کے کوہاٹ کے اہم ترقیاتی منصوبوں کو پس پشت ڈال کر چھوٹی چھوٹی گلیوں اور نالیوں اور پریشر پمپ پر خرچ کررہے ہیں حالانکہ کوہاٹ میں صحت کے مراکز مثلاً وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کی خستہ حال ، ڈویثرن ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں (C.T سکن ) اور (MRI) میشنری جیسی اہم سہولیات کی عدم موجودگی اور ہارٹ کا کوئی علا ج موجود نہیں ہے ۔ لہذا اس رقم کو چھوٹے چھوٹے منصوبوں پر خرچ کرنے کی بجائے صحت اور تعلیم کے میگا پراجیکٹ پر خرچ کیا جائے ۔