میں آپ کی تو جہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کرواناچاہتا وہ یہ کہ ایم ایم اے کی حکومت نے ضلع بنوں میں سوشل ویلفئر کمپلیکس کے لئے بنوں شہر میں 6 کنال سرکاری اراضی مختص کرکے فنڈ مہیا کیا تھا ۔ محکمہ سوشل ویلفئر نے تمام قانونی تقاضے پورا کرکے ٹینڈر تک لگوایا۔ لیکن موجودہ حکومت نے نئی جگہ کے لئے حکم جاری کر دیا ہے۔ محکمہ نے اس سلسلے میں ایک انکوائری مقرر کی جس نے اپنی رپورٹ میں نئی جگہ کی سخت مخالفت کرکےمحکمہ کو اگاہ کیا۔ لیکن اس کے باوجود محکمہ کو نئی جگہ سمری بیجھنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ لہٰذا حکومت کو اس سرکاری جگہ پر مجوزہ کمپلیکس کی تعمیر کی اجازت دے۔