To compensate the family of ASI Noor Ullah Shaheed
ہم آپ کی تو جہ ایک اہم مسئلے کی طر ف مبذول کر ا نا چا ہتے ہیں وہ یہ کہ سپیشل فورس اور ایکس سروس مین، FC اور دیگر محکمو ں کے اہلکا ر حا لیہ دہشت گر دی کے خلا ف جنگ میں اپنی ڈیو ٹی کے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہو ئے ہیں۔ اور ان کی تعداد سینکڑ وں میں ہے۔ لیکن تا حا ل متعلقہ محکمو ں کی جا نب سے ان شہداء کے لو ا حقین کو کسی قسم کی کو ئی مر اعا ت ، نہ ہی حکو متی پیکج دیا گیا ہے۔ ان شہداء کے بچو ں اور نہ ہی ان کے بھا ئیوں کو متعلقہ محکمو ں میں بھر تی کیا گیا ہے۔ 2006ء میں نو راللہ ASI نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران ضلع چا ر سد ہ میں دہشت گردوں کے سا تھ مقا بلے میں جا م شہا دت نو ش کیا اور اس طر ح مبا رک جان(سپا ہیF.C) 22اپر یل 2010ء کو اپنی ڈیو ٹی کی سر انجا م دہی کے دوران دہشت گر دی کا شکا ر بنے لیکن تا حا ل ان کو حکو مت کی جا نب سے کو ئی پیکج، مر اعا ت یا پنشن وغیرہ ان کے لو احقین کو نہیں دیئے گئے ہیں۔ لہذا جس طر ح با قی محکمہ جا ت میں شہداء کے لو احقین کو مر اعا ت اور دوسرے پیکج اور ان کے بچو ں کو بھی بھرتی کیا جا تا ہے۔ اسی طر ح ضلع چا ر سدہ اور صو بے کے دیگر اضلا ع میں بھی دوران ملا زمت دہشتگر دی کے خلا ف جنگ میں شہید ہو نے والو ں کے لو احقین کو مر اعا ت اور دوسرے پیکج سے نو ازا جا ئے اور ان کے بچو ں اور بھا ئیوں کو بھی سر کا ری ملا زمت دی جا ئے۔