To regularize the doctors and other staff in health department
CAN #
583
Status
Statement Made On
CAN Movers
Related Department
CAN Document
CAN Contents
میں اس معزز ایو ان کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں وہ یہ کہ پی پی ایچ آئی مراکز صحت میں طبی سہولیات اپنے ڈاکٹرز کے ذریعے فراہم کرتے ہیں اور ان ڈاکٹرز کے ماتحت عملہ زیادہ تر محکمہ صحت کے مستقل ملازمین ہوتے ہیں۔ ان میں میڈیکل ٹیکنیشن M.T ، ایل ایچ وی، ایل ایچ ڈبلیو، فیملی میڈیکل ٹیکنیشن سمیت تمام عملہ شامل ہیں۔ یہ ڈاکٹرز حکومت خیبر پختونخوا کے تمام پرگرامز جس میں پولیوں مہم ، ای ایچ ڈبلیو پروگرام ، خاندانی منصوبہ بندی اور حاملہ خواتین کی صحت پروگرامز میں حصہ لیتے ہیں لیکن اس کے باوجود صوبائی حکومت محکمہ صحت کے ان ملازمین کو تصور نہیں کرتی تو پھر یہ ملازمین کس محکمہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ لہٰذا صوبائی حکومت ان ڈاکٹرز کو مستقل کرنے کے احکامات صادر کریں تاکہ ان ڈاکٹرز کو انصاف میسر آسکیں۔