میں اس معزز ایوان کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کروانا چاہتاہوں وہ یہ کہ پشاور میں تمام سرکاری کالونیوں میں خاص طور پر خیبر کالونی تہکال پایاں کی سٹریٹ لائٹس خراب ہیں شام ہوتے ہی اندھیرا چھا جاتا ہے جو کہ موجودہ حالات میں کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے رمضان المبارک کی آمد ہے اور ساتھ ہی جون کا مہینہ بھی ہے لہٰذا سٹریٹ لائٹس کو تبدیل یا مرمت کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں تا کہ عوام کا مسئلہ حل ہوسکے۔