Court Fee
میں آپ کی تو جہ ایک اہم مسئلے کی طر ف مبذول کر ا نا چا ہتی ہو ں وہ یہ کہ کورٹ فیس کے متعلق ہے۔ کورٹ فیس وہ فیس ہے جو مدعی سرکار کو محض اس لئے ادا کرتا ہے کہ مدعی کوکورٹ کی طرف سے کیس جیتنے کی صورت میں مالی فائدہ ملے گا۔ یعنی اپنے مالی حق کے حصول کے لئے سرکار کو فیس ادا کرنا پڑتی ہے مطلب اپنے حق کو حاصل کرنے کے لئے اسے سرکار کو ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے یہ فیس3 ہزار سے بڑھا کر اب 15 ہزار کر دی گئی ہےجو مدعی کو 25 ہزار یا اس سے زیادہ مالیت کا دعویٰ لے کر آتاہے اس نے کورٹ فیس تقریباً7فیصد کے حساب سے ادا کرنا پڑتی ہے اس طرح ایک لاکھ مالیت اور ا یک کروڑ مالیت دونوں کے لئے 15 ہزار فیس دینا ہوتی ہے جو کہ بہت ہی عجیب اور ناانصافی پر مبنی سسٹم ہے۔ میری اپ سے استدعا ہے کہ اس معاملے پر نظر ثانی کرنی چاہیئے اور اگر کورٹ فیس کو بلکل ختم نہیں کیا جاسکتا تو کم ازکم اس کو مالیت کے مطابقت سے ہونا چاہیئے۔