To streamline the process of providing funds for rehabilitation to the effectees
میں وزیر برائے محکمہ امداد بحالی وآباد کاری کی توجہ ایک اہم مسلے کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں وہ یہ کہ صوبہ بھر میں ہر قسم کے ناگہانی قدرتی آفات کے نتیجے میں جو متاثرین مالی امداد کی درخواستیں جمع کراتے ہیں اور جن پر متعلقہ ضلعی انتظامیہ اپنی رپورٹ مرتب کرتی ہے اس پورے عمل میں سالوں لگ جاتے ہیں جبکہ متاثرین دفاتر کے چکر کاٹتے ہیں اور انتظار کرتے رہتے ہیں۔ اگر حکومت متاثرین کی امداد کرنے میں سنجیدہ ہے توحکومت تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کرے کہ ناگہانی حادثات کی رپورٹ اور متعلقہ متاثرین کے کوائف کم ازکم تین ماہ کے اندر اندر محکمہ ہذا کو ارسال کرے اور محکمہ ہذا اس رپورٹ پر مزید تین ماہ کے اندر اندر متعلقہ قواعد وضوابط کے تحت عمل درآمد کرے مزید یہ کہ اس پورے عمل میں ہونے والی تمام ترپیش رفت سے متعلقہ متاثرین کو مختلف ذرائع جیسے خط وکتابت ایم ایم ایس ٹیلی فون اور اخبارات میں اعلانات کے ذریعے آگاہ کرے۔