میں وزیر برائےمحکمہ مواصلات کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہتاہوں وہ یہ کہ منڈا تا خزانہ مین روڈ FWOتعمیر کررہی ہے لیکن تقریباً دو سال سےاس روڈ پر انتہائی سُست رفتاری سےکام کیا جارہاہے۔ محکمہ نے دو سال پہلے یہ یقین دہانی کرائی تھی اس روڈکو تین مہینے کے اندر مکمل کرلیا جائےگا لیکن تاحال اس پر کام مکمل نہ ہو سکا جس سے عوام کو سخت مشکلات کاسامنا ہے چونکہ یہ روڈ دیر شاہراہ سے باجوڑ اور براول تک ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اس کی تعمیر کے نتیجے میں لوگوں کو انتہائی سخت مشکلات درپیش ہیں ۔حکومت اس مسلے کو حل کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے ۔