میں وزیر برائےمحکمہ مواصلات وتعمیرات کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہتی ہوں وہ یہ کہ سرکاری اہلکاروں کی رہائش کیلئے مختص گلشن رحمان کالونی کوہا ٹ روڈ پشاور کے مکینوں کے لئے پانی کی دو عدد ٹینکی ہونے کے باوجود گھریلو استعمال کیلئے پانی ناپید ہے بجلی جاتے ہی پانی کی ترسیل بھی فوراً بند ہوجاتی ہے جس سے مکینوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہےگلشن رحمان کالونی میں مکینوں میں پانی کی ترسیل باہم پہنچانے کیلئے نئی تعمیر شدہ واٹر ٹینکی پر خطیر رقم خرچ ہوئی لیکن ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے دوعدد واٹر ٹینک سے وہاں کے مکینوں کیلئے پانی کیوں ناپید ہے۔ حکومت متعلقہ حکام کے خلاف قانونی اور محکمانہ کارروائی کریں ۔اورمکمل تفصیل سے اس ایوان کو آگاہ کریں