یں وزیر برائےمحکمہ اوقاف حج ،مذہبی واقلیتی امور کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہتاہوں وہ یہ کہ محکمہ اوقاف میں 2012 سے پہلے بھرتی شدہ تحصیل خطیب اور ڈسٹرکٹ خطیب کو مستقل کرکے بالترتیب گریڈ 14 اور گریڈ 16 کے برابر مراعات دی گئی جبکہ 2012 کے بعد تعینات شدہ تحصیل خطیب اور ڈسٹرکٹ خطیب ابھی تک فکسڈ 21000روپےتنخواہ لے رہے ہیں چونکہ تمام فکسڈ خطیب کو باقاعدہ ٹیسٹ اور انٹرویو لینے کے بعد میرٹ پر بھرتی کیے گئے اورجوابھی تک مستقل بھی نہیں ہوسکے۔