To address the issue of inappropriate remarks by Dr. Abdur Raheem Bangash to Foreign student over hijab in Khyber medical college
میں اس معزز ایوان کی توجہ ایک اہم مسئلہ کی طرف مبذول کرانا چاہتی ہوں وہ یہ کہ خیبر میڈیکل کالج میں رونما ہونے والے ایک افسوس ناک واقعہ کی وجہ سے اسلامی دینا میں پاکستان کی بد نامی ہوئی ہے جس میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کےلئے کینیڈا سے آئی ہوئی ایک باپردہ لڑکی کو خیبر میڈیکل کالج کے استاد ڈاکٹر عبدالرحیم بنگش نے پردہ یعنی حجاب پہننے پر ذلیل کیا اور ناشائستہ زبان استعمال کرکے اسلامی شعار کا مذاق اڑایا ہے۔ لہٰذا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور پاکستان جسے ملک میں اسی طرح کے واقعات اسلامی دنیا میں باعث شرمندگی ہوتے ہیں۔لہٰذا صوبائی حکومت مذکورہ لڑکی کے ساتھ رونما ہونےوالے واقعہ کی شفاف انکوائری کرکے اور غیر اسلامی فعل کرنے پر مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف تادیبی کارروائی کرے تاکہ آئندہ کےلئے کوئی بھی اسلامی شعار کے ساتھ مذاق کی جرت نہ کرسکے۔