Drawing attention towards the regularization of the employees of Centralized Integrated GIS System
میں وزیر برائے محکمہ عملہ کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہتاہوں وہ یہ کہ2015ءمیں صوبائی حکومت نے صوبے کے مختلف اضلاع میں محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت سرکاری منصوبوں کی میپنگ ،مانیٹرنگ اور شفافیت کیلئے GISپراجیکٹ کا اجراء کیا ۔تجرباتی بنیادوں پر آٹھ اضلاع میں کامیاب تجربے اور شاندار کارکردگی کے بعد اس پراجیکٹ کو پی اینڈ ڈی سے قریبی مطابقت کی بنیاد پر منتقل کرکےایک Centralized Integrated GIS System قائم کیاجو سرکاری منصوبوں کی مستقل بنیادوں پر منصوبندی ،نقشہ سازی ،ADPسکیموں کی مانیٹرنگ اور سرکاری املاک کی Geo Taggingمیں اہم کردار اداکررہا ہے ۔پراجیکٹ کے تحت صوبے کے تمام اضلاع میں قائم GIS cellsڈپٹی کمشنرز صاحبان کو بھر پور معاونت فراہم کررہے ہیں اس منصوبہ کےتحت صوبہ بھر میں 53 ملازمین خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔پراجیکٹ PC-1کے مطابق اگر پراجیکٹ اپنے اہداف کامیابی سے حاصل کررہاہو تو حکومت اس پراجیکٹ میں تعینات ملازمین کو مستقل کرے گی۔ پراجیکٹ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے گزشتہ 9سال سے حکومت اس پراجیکٹ کو ہر سال تو سیع دے رہی ہے اس لیئےاس پراجیکٹ میں تعینات ملازمین کو حسب وعدہ مستقل کیا جائے تاکہ وہ یکسوئی سے اپنی پیشہ ورانہ خدمات جاری رکھ سکیں۔