میں آپ کی توجہ ایک اہم مسئلے کے طرف مبذول کراناچاہتا ہوںوہ کہ ضلع سوات میں مقامی جنگل رائیلٹی ہولڈرز /مراعات یافتہ گان اور وہاں کے دیگر رہائشی افراد کیلئے ذاتی مکانات کی تعمیر کیلئے جنگل سے عمارتی لکڑی کے لئے کوٹہ مقرر ہے یہ کوٹہ کئی سال پہلے کی آبادی /ضروریات کی بنیاد پر فراہم کیا جاتاہے ابھی چونکہ آبادی بڑھ گئی ہے اور ضروریات زیادہ ہیں اور مقرر کردہ لوکل کوٹہ بہت کم ہے ۔لہٰذا اس کوٹہ میں ضرورت کی بنیاد پر اضافہ کیا جائے ۔ محکمہ کو اسے جلد عملی جامہ پہنانے کی ہدایت کی جائے ۔