To re-designate Assistant programers to Assistant directors in the departments
میں وزیر برائے محکمہ خزانہ کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں وہ یہ کہ محکمہ خزانہ نے اسسٹنٹ پروگرامر جوکہ سکیل 16 میں کام کررہے ہیں ان کی پوسٹ کا نام اسسٹنٹ ڈائریکٹر IT کردیا ہے اور ان کو سکیل 16 سے سکیل 17میں اپ گریڈ کر دیا گیا ہے خیبر پختونخوا محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم میں جو اسسٹنٹ پروگرامر کام کررہے ہیں ان کا سکیل 16 ہے اور تعلیمی قابلیت محکمہ خزانہ کے اسسٹنٹ پروگرامر کے مساوی ہے ان تمام اسسٹنٹ پروگرامرز کو بھی محکمہ خزانہ کی طرز پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر IT کا نام دیا جائے اور ان کا سکیل بھی BPS-16 سے BPS-17 کیا جائے جس کی مثال محکمہ خزانہ کا نوٹفیکیشن نمبر No.FMIU/FD/3-7/88/Vol-1 2019/Service Rules مورخہ 2019-07-25ہے اس سے انصاف کا بول بالا ہوجائے گا اور محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم میں موجود اسسٹنٹ پروگرامر کی بے چینی بھی ختم ہوجائے گی۔