Lack of infrastructural development in Regi Model Town
میں وزیر برائے محکمہ بلدیات کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں وہ یہ کہ مرکزی اور صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے کہ عوام کو گھروں کی بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں گی جس کا باقاعدہ اعلان وزریراعظم نے اپنی تقریر میں 50لاکھ گھر دینے کا اعلان کیا ہے اس حوالے سے میں حکومت کی توجہ ریگی للمہ ہاوسنگ سکیم کی طرف دلانا چاہتا ہوں کہ یہ سکیم 20سال قبل شروع کی گئی۔ اور سرکاری ملازمین نے اپنی جمع شدہ پونجی سے رقم جمع کرائیں جن میں بہت سے ملازمین فوت ہو گئے اور ان کے بیوی بچوں کو زون II-IV-V پلاٹ دیئے گئے ہیں مگر انتہائی افسوس سے یہ کہنا پڑتا ہے کہ تاحال قبضہ نہیں دیا گیا اور نہ ہی PDAنے انفراسٹرکچر تیار کیا ہے۔لٰہذا میں ایوان کی وساطت سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ ان الاٹیوں کو قبضہ دینے کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر بھی تیار کیا جائے اور قابضین سے قبضہ چھڑایا جائے۔