Water scarcity in PK-16
میں وزیر برائے محکمہ آبنوشی کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ میرے حلقہ پی کے 16 میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے مقامی لوگ دور دراز علاقوں سے پینے کا پانی لاتے ہیں جسکی وجہ سے انتہائی مشکلات درپیش ہیں۔ جن علاقوں میں پانی کی کمی ہے اس کا ہنگامی بنیادوں پر حکومت فوری نوٹس لےاور پینے کا پانی فراہم کر کے یہ مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل کرے۔مندرجہ ذیل علاقے جس میں موضع قنداری بالا، قنداری پائیں، راشہ ڈیری،سرہ شاہ بازارک، برجم ماخئی، آسمان بانڈہ، پشتئی ، جان مامدہ،گل بیلہ،پلوسوڈاک، طوفان شاہ،ملابانڈہ، اینزرو بانڈہ، میاں کل شاہ، تنگی، صد برکلے، سوارہ غنڈئی، باغتتر، شڑکوڑ،کاشوڑل،نووکوٹو، ثمرباغ،کمانگرہ، بڈونئی،مایار،جالمیہ،ولئی کنڈاؤ، جبہ گئی، غوڑہ بانڈا، گولڑ، کسئی،منزئی،میوو،ٹاکورہ شیخان، ٹاکور گودر شلکنڈئی شامل ہیں۔ جس میں عوام کو پینے کے پانی کے مسائل کا سامنا ہے