Suspension of employees from PARSA
CAN #
298
CAN Motion Date
Status
Statement Made On
CAN Movers
Related Department
CAN Document
CAN Contents
میں آپ کی تو جہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کرواناچاہتا ہوں وہ یہ کہ حال ہی میں حکومت نے صوبائی ادارے “پارسا” سےدرجنوں ملازمین کو بیک جنبش قلم ملازمت سے برخاست کیا ہے اور یہ عمل سو فیصد سیاسی بنیادوں پر ہوا ہے۔ اور یہ جواز بنایا گیا ہے کہ ان کی تقرری گزشتہ حکومت میں اقرباپروری سیاسی وابستگی اور غیرقانونی طور پر کی گئی ہے۔ حالانکہ ملازمین کے پروفائل کو مدنظر رکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ ان کو صرف اس لئے ملازمت سے نکالا گیا ہے کہ اپنےلوگوں کو ان پوسٹوں پر ملازمت دی جائے اور صرف چُن چُن کر ان ملازمین کوفارغ کیا گیا ہے جن کا بظاہر بر سراقتدار جماعت سے تعلق نہیں۔حکومت اس غیر قانونی عمل کی وضاحت فرماویں۔