Muncipal Committees and district councils are still unfunctional
CAN #
414
Status
Statement Made On
CAN Movers
Related Department
CAN Document
CAN Contents
میں اس معزز ایوان کی توجہ ایک اہم مسئلہ کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہو ں وہ یہ کہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی آرڈننس 2013ء 7 نومبر 2013ء کو منظور کروایا جو کہ صرف دفعہ 120 کے علاوہ سب لاگو ہو چکا ہے لیکن 8 ماہ گزرنے کے بعد بھی اس قانون پر صحیح طور پر عمل درآمد نہیں ہورہا ہے۔ 2012ء کےایکٹ کے تحت قائم شدہ میونیسپل کمیٹیاںاور ڈسٹرکٹ کونسلز ابھی تک فعا ل ہیں۔ اورTMAs اور ضلعی حکومتوں کے قیام کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا جا رہا ہے حالانکہ MCs اور ضلعی کونسلوں کو ابھی کام کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ لہٰذا حکومت ایکٹ کے اندر دفعہ 123 کے تحت حاصل شدہ اختیارات کو بروئے کار لیکر اس مشکل کو آسان کرکے ضلعی ایڈمنسٹریٹرز کا تقرر کرے اور TMAs اور ضلعی حکومتوں کے قیام کو یقینی بنائیں۔