میں اس معزز ایوان کی توجہ ایک اہم مسئلہ کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہو ں وہ یہ کہ سول ہسپتال مدین، جو کہ لاکھوں افراد کے لئے علاقے میں واحد سہولت ہے۔ اس کی بلڈنگ 2010ء کے سیلاب میں بہہ کر تباہ ہوچکی ہے اور ہسپتال اب کرایہ کی بلڈنگ میں عارضی طور پر چل رہی ہے ہسپتال کی بحالی کا منصوبہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 13۔2012ء کا حصہ آ رہا ہے اور اس کے لئے رقم بھی مختص کی گئی ہے محکمہ نے موزوں مقام پر زمیں کا تعین بھی کیا ہے۔ لیکن کافی عرضہ گزرنے کے باوجود اس پر عملی کام شروع نہیں ہوسکا جس سے لوگ گوں ناگوں مشکلات سے دوچار ہیں۔