The distressed condition of teaching hospitals
میں اس معزز ایوان کی توجہ ایک اہم مسئلہ کی طرف مبذول کرانا چاہتی ہو ں وہ یہ کہ حکو مت کی جا نب سے خیبر پختو نخوا میں صحت اور تعلیمی ایمر جنسی کو الین تر جیح دینے کے وعدے تا حا ل ایفا نہیں ہو سکے۔پشاور خیبر پختونخوا حکو مت ڈیڑ ھ سا ل بعد بھی پشاور کے بڑ ے تد ر یسی ہسپتا لو ں کی حا لت زار میں بہتر ی لا نے میں نا کا م رہی ہے پشاور کے بڑ ے تدریسی ہسپتا لو ں میں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتا ل میں صر ف نیو ر لو جی وارڈ قا ئم ہے جو کہ صرف 28 بیڈ ز پر مشتمل ہے جبکہ خیبر ٹیچنگ ہسپتا ل اور حیا ت آبا د میڈ یکل کمپلیکس میں نیو ر لو جی وارڈ تا حا ل نہیں قا ئم کئے جا سکےجس سے فا لج اور نیو رو کے امراض کا شکا ر مر یضو ں کو شد ید مشکلا ت کا سا منا ہے صو با ئی حکو مت کی جانب سے خیبر پختو نخوا میں صحت اور تعلیمی ایمر جنسی کو اولین تر جیح دینے کے وعد ے تو سا منے آئے ہیں لیکن تا حا ل کسی قسم کے ٹھو س اقداما ت نہیں اٹھا ئے گئے دوسری جا نب لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتا ل میں قا ئم نیو ر لو جی وارڈ جو کہ صر ف 28بیڈ ز پر مشتمل ہے میں نیو ر و کے امراض کے شکا ر غر یب مر یضو ں کی کثیر تعد اد وارڈ کے با ہر پڑ ی رہتی ہے جس پر محکمہ صحت سمیت ہسپتا ل انتظا میہ نے بھی تا حا ل کو ئی ٹھو س اقداما ت نہیں اٹھا ئیں۔