Extraction of Phasphate by Pak-Arab company in Abbotabad
میں آپ کی تو جہ ایک اہم مسئلے کی طر ف مبذول کر ا نا چا ہتی ہو ں وہ یہ کہ ہم اہلیان ڈنہ ریالہ یونین کونسل بانڈہ پیر خان ایبٹ آباد ٕمیں پاک عرب کمپنی عرصہ پانچ سال سے فاسفیٹ نکال رہی ہے جس کا کوئی خاطر خواہ بندوبست نہیں ہے جس سے علاقے کے مکینوں اور گھروں اور ملحقہ زمینوں میں سوراخ ہوچکے ہیں اس بارے میں اہلیان علاقہ مختلف فورم پر درخواستیں دے چکے ہیں جس پر ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی پاک عرب کمپنی کا یہ امر علاقہ کے مکینوں اور گھروں کے لئے انتہائی خطر ناک ہے یہ بات قابل ذکر ہے کہ دو مکان گر چکے ہیں چونکہ زمین آبادی کے نیچے سے خالی ہو چکی ہے اب وہاں آباد رہنا ناممکن ہے۔ اس لئے مہربانی فرما کر آبادی کو محفوظ جگہ پر شفٹ کرنے کا حکم صادر فرمائیں اور مقامی آبادی کو منتقلی کا اور ڈیمجز کا تخمینہ لگا کر خاطر خواہ معاوضہ ادا کیا جائے اور پاک عرب کمپنی کو ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ لوگوں کے لئے مقامی ویلفئر کے پراجیکٹ مثلاً ہسپتال، ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر اور موجودہ روڈجو کہ وہ استعمال کرتے ہیں اس کی ریپیئر اور مینٹی نینس اپنے فنڈ سے بندوبست کرے۔