میں آپ کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں وہ یہ کہ پولیس سرکل آفس اپر سوات کا مرکزی مقام مدین میں واقع ہے مذکورہ دفتر گاؤں کے عین وسط میں ،مین روڈ سے بہت دور ہے ۔گاؤں میں واقع ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں اور پولیس کے عملہ کو سخت مشکلات درپیش ہیں ۔خاص کر بچوں اور خواتین کو بڑے مصائب کا سامنا ہے ۔لہٰذا اس دفتر کو گاؤں کے درمیان سےہٹایاجائے اور دیگر موزوں جگہ پر قائم کیا جائے اس جگہ کو گرلز سکول یا کالج کیلئے استعمال میں لایا جائے ۔