میں اس معزز ایوان کی توجہ ایک اہم مسئلہ کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں وہ یہ کہ موجودہ گورنمنٹ نے کونج کے شکار پر پابندی عائد کی ہے۔ جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں ایک اضطراب پایا جاتا ہے۔ اس لئے مجھے اس پربولنے کی اجازت دی جائے۔