میں اس معزز ایوان کی توجہ ایک اہم مسئلہ کی طرف مبذول کرانا چاہتاہوں وہ یہ کہ صوبے کے تمام بازاروں میں غیر معیاری اشیاء خورد نوش اور ملاوٹ کی روک تھام صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن ایساکرنے میں حکومت ابھی تک کامیاب نہیٕں ہوسکی اس سلسلے میں اگر حکومت سنجیدہ ہے تو جرمانوںکی کم سے کم رقم پانچ ہزار سے بڑھا کر پچاس ہزار تک کرنے اور غیر معیاری اشیاء خورد نوش بیچنے والے دکانداروں کو جرمانوں کے ساتھ ساتھ ان کی دکانیں بھی سیل کرنے کے احکامات پر عمل درآمد کرایا جائے اور مجوزہ فوڈ سیفٹی آرڈیننس کا مسودہ جلد سے جلد تیار کرکے اسے پیش کیا جائے تاکہ اسے بذریعہ آرڈیننس نافذ کیا جاسکے