Illegal timber cutting
میں وزیر برائے محکمہ جنگلات کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں وہ یہ کہ حکومت نے سال 2012 میں غیر قانونی طور پر کاٹی گئی جنگلات کی لکڑی پر 20 فیصد حکومتی حصہ مقرر کیا تھا۔ جبکہ مورخہ 2015۔06۔15 کو ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ لکڑی میں سے ضلع تور غر کے لئے حکومتی حصہ 40 فیصد ہوگا۔ چونکہ ضلع تور غر اس سے پہلے ضلع مانسہرہ کا ایک حصہ تھا۔ جس کو بعد میں ضلع کا درجہ دیا گیا ہے۔ لہٰذا ضلع تور غر کے لئے حکومتی حصہ 40فیصد مقرر کرنا زیادتی ہے کیونکہ اہل علاقہ یہ برداشت نہیں کرسکتے۔ لہٰذا گزارش کی جاتی ہے کہ حکومت کی وضع کردہ مندرجہ بالا پالیسی پر نظر ثانی کرکے پچھلے حکومتی فیصلے کے مطابق موجودہ حصہ بھی 20فیصد مقرر کیا جائے اور علاقے کے لوگوں کے ساتھ انصاف کیا جائے۔تا کہ لوگوں کے اندر پائی جانے والی بے چینی ختم ہو سکے۔