Provision of false information to Right to information commission
میں وزیر برائے اطلاعات کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کروانا چاہتے ہیں وہ یہ کہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ ے تحت مختلف محکمہ جات غلط معلومات فراہم کرکے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں جس کی مثال محکمہ انتظامیہ کی حال ہی میں گھروں کے الاٹمنٹ کے ضمن میں دی گئی معلومات کے تحت صوبائی اسمبلی کے ایک غریب ملازم مالی کے نام گھر کی الاٹمنٹ ستمبر 2014ء میں کی گئی ہے۔ لیکن تاحال اس کو نہ گھر الاٹمنٹ کا آرڈر موصول ہوا اور نہ ہی محکمہ اس کو یہ گھر دینے کے لئے تیا ر ہے۔ باوجود اس کے یہ بھی معلومات سامنے آتی ہیں کہ محکمہ کے کچھ اہلکار گھر دوسرے افراد کے نام ظاہر کرکے کرایا پر دیتے ہیں۔
جناب سپیکر: یہ گھر اب بھی خالی پڑا ہے اور رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت دی گئی معلومات میں اس کا نام ، محکمہ وغیرہ صاف ظاہر ہے۔ جو لف ہیں۔ لہٰذا حکومت اسے کمیٹی کے حوالے کرے تاکہ رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت غلط معلومات دینے والوں کا محاسبہ کیا جائے نیز رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن کو بھی اس کا نوٹس لینا چاہئے تا کہ محکمہ جات جان بوجھ کر غلط معلومات فراہم کر رہاہے اسکے خلاف تادیبی کاروائی ممکن بنائیں۔نیز غریب مالی کو یہ گھر الاٹ کرکے آرڈر اسمبلی سیکر ٹریٹ آرسال کیا جائے۔